نئے میدان پرآج ہند۔ونڈیز دوسرا ٹوئنٹی 20 مقابلہ

لکھنؤ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹي20 سریز میں کامیابی حاصلکرنے کے ارادے سے روہت شرما کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کل یہاں جب میدان میں اترے گی تو اس کے ساتھ نئے اکانا اسٹیڈیم کو بھی سخت امتحان سے گزرنا ہو گا ۔ دیوالی کے موقع پرلکھنو میں اترپردیش کرکٹ اسوسی ایشن کے اس میدان پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹی20 میچ میں کھیل شائقین کو گلابی سردی کے درمیان چوکے چھکوں کی آتشبازی کا بے صبری سے انتظار رہے گا اگرچہ پچ کا برتاو اورا وس ان کی اس تمنا پر خاصا اثر ڈالے گی۔ سیاہ مٹی سے تعمیر چھ نمبر کی پچ پر کھیلے جانے والے اس میچ میں گیند کی رفتار سست ہونے کے قیاس لگائے جا رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ کولکتہ کی طرح یہ میچ بھی کم اسکور کا ہو سکتا ہے ۔ کپتان ویراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی غیر موجودگي سے نوجوان کھلاڑیوں کو ملے موقع سے ٹیم میں مقابلہ کا اثر صاف دیکھا جا سکتا ہے ۔ کولکتہ میں پہلا میچ کھیلنے والے خلیل احمد نے16 رن پر ایک وکٹ اور آل راؤنڈر کرنال پانڈیا نے ایک وکٹ لینے کے بعد صرف 9 گیندوں میں ناٹ آوٹ21 رنز بنا کر اپنی افادیت ثابت کی ۔ چائنامین بولر کلدیپ یادو کے ایکشن کو مہمان بلے باز اور ٹیم مینجمنٹ خاص تجزیہ کر چکے ہوں گے ۔ آخری الیون میں تقریبا اپنی جگہ پکی کر چکے کلدیپ کے سامنے کارکردگی کو برقرار رکھنے کے ساتھ گھریلو شائقینکی امیدوں کا دباؤ بھی ہوگا وہیں دھونی کی جگہ ٹیم شامل رشبھ پنت کولکتہ میں کی گئی بھول کو بہتر بنا کر ٹیم میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کی پرزور کوشش کر نی ہو گی ۔پہلے میچ میں سستے میں اپنا وکٹ گنوانے والے کپتان روہت شرما ایک بار پھر وہی غلطی دوبارہ نہیں کریں گے ۔ روہت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی انڈیز کیلئے مصیبت اور اپنی ٹیم کے لئے فتح کا راستہ آسان کر سکتی ہے ۔ونڈے سریز میں ناکام رہے اوپنر شکھر دھون کا آغاز ٹی20 سریز میں بھی مایوس کن رہا ہے ۔ کل کے میچ میں اگر انہیں موقع ملتا ہے تو وہ اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کھوئی ہوئی فارم واپس پائی جا سکے وہیں ٹیم کی بنچ اسٹرینتھ میں شریس ایر اور واشنگٹن سندر ٹیم میں جگہ پانے کے لیے بے قرار ہوں گے ۔ بھونیشور کمار کے فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں امیش یادو کو مقابلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھریلو میدان پر وہ اب تک زیادہ اثر دار رہے ہیں۔ٹسٹ سیریز 2-0 اور ونڈے سیریز 1-3 سے گنوا چکی ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور اسٹار کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوںگے۔