نئے منڈلوں کی بڑھتی ہوئی مانگ

مدور ۔ 26مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے بہتر نظم و نسق و حکمرانی کیلئے جب سے نئے اضلاع کو قائم کرنے کا اعلان کیا اُسی وقت سے نئے اضلاع کے ساتھ ساتھ موجودہ منڈلوں کی ازسرنو حدبندی کرنے و نئے منڈلوں کے قیام کا مطالبہ بھی زور پکڑرہا ہے ۔ اس ضمن میں جنگاؤں حلقہ کے منڈلوں میں تحریک شروع کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب چیریال منڈل میں موجودہ 25 مواضعات کو تقسیم کرنے اور میجر گرام پنچایت آکنور کونیا منڈل تشکیل دینے کا مقامی عوام نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ نیز اس ضمن میں دستخطی مہم بھی انہوں نے شروع کردی ہے ۔ موجودہ نرمٹہ منڈل بنانے کا مقامی عوام مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے ۔ رگھوناتھ پلی منڈل میں موجود موضع قلعہ شاہ پور کو اضآفی طورپر نیا منڈل کا مقامی عوام نے ریاستی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ بہتر حکمرانی اور انتظامی اُمور میں سہولت پیدا ہوسکے ۔