کراچی ۔ 4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کو جو نیا سنٹرل کنٹراکٹ دیا ہے وہ کھلاڑیوں کیلئے مالی فوائد ثابت ہورہا ہے۔ کھلاڑیوں کو ٹسٹ، ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کی فیس میں اضافہ حاصل ہوا ہے۔ اے زمرہ کے کھلاڑیوں کو فی ٹسٹ 5.5 لاکھ روپئے جبکہ ونڈے کیلئے 3.63 لاکھ اور ٹوئنٹی 20 مقابلہ کیلئے 2.75 لاکھ فیس فراہم کی جائے گی جبکہ بی زمرہ کے کھلاڑیوں کو فی ٹسٹ 4.80 لاکھ، ونڈے کیلئے 3.03 لاکھ اور ٹوئنٹی 20 کیلئے 2.20 لاکھ روپئے فیس دستیاب ہوگی۔ علاوہ ازیں سی زمرہ کے کھلاڑی کو فی ٹسٹ 4.10 لاکھ، ونڈے کیلئے 2.42 لاکھ اور ٹوئنٹی 20 کیلئے فی مقابلہ 1.65 لاکھ روپئے فیس دی جائے گی۔ ڈی زمرہ کے کھلاڑیوں کو بھی وہی مراعات حاصل ہوں گے جو کہ سی زمرہ کے کھلاڑیوں کو دستیاب ہیں۔
جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکائی ٹیم کااعلان
کولمبو۔4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اینجلو میتھیوز (کپتان)، لاہیرو تھریمانے (نائب کپتان)، اجنتھا مینڈس، اوپل تھرنگا، آشان پریانجن، تلکارتنے دلشان، تھیسارا پیریرا، رنگانا ہیراتھ، سچیترا سینانائیکے، سورنگا لکمل، کتھورروان وتھانگے، کمارا سنگاکارا، کوشال پریرا، لاستھ مالنگا، مہیلا جے وردھنے اور نووان کولاسیکرا۔