نئے زونل نظام کو منظوری پر کے سی آر کا صدر و وزیر اعظم سے اظہار تشکر

حیدرآباد 30 اگسٹ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست میں نئے زونل نظام کو منظوری دینے پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ایک گزٹ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نئے زونل نظام کو منظوری دی اور اس کے بعد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے متعلقہ فائیل پر دستخط کردئے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل دورہ دہلی کے موقع پر چیف منسٹر نے نئے زونل نظام کی منظوری کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے نمائندگی کی تھی ۔