نئے دور کا آغاز‘ بنگلہ دیش میں جشن ۔ کرکٹ ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

میرپور۔25اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف لگاتار فتح پر بنگلہ دیش میں جشن منایا جارہا ہے ۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا ۔ ونڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ٹوئنٹی 20 میں بھی کامیابی کو نئے دور کا آغاز قرار دیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہمارے کھلاڑیوں نے 15رنز کم اسکور کئے ۔ انہوں نے کہا کہ سست آغاز کی وجہ سے ہم مشکل میں آگئے ‘ کھلاڑی نئے ہیں مگر انہوں نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا ۔ ان میں ٹیم کو جتوانے کی صلاحیت ہے ۔ کارکردگی کے حوالے سے ہمیں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے کہا کہ ہماری مسلسل کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ درست سمت میں جارہی ہے ۔ نئے کھلاڑیوں کو مقع دیا اور انہوں نے اپنے کھیل سے خود کو منوالیا ۔ یہ ایک اچھی اور ہماری کرکٹ کیلئے مثبت نثانی ہے ۔ ان فتوحات سے مستقبل میں اپنی کرکٹ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ‘ انہوں نے میچ کے بعد انعامات تقسیم کئے ۔