نئی دہلی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم سے تقریباً 2 سال باہر رہنا انتہائی سخت ہوتا ہے، لیکن ہربھجن سنگھ ہمیشہ ہی ٹیم میں واپسی کے لئے پر عزم رہے ہیں اور اب دورہ بنگلہ دیش کے لئے معلنہ 15 رکنی ٹسٹ ٹیم میں انکی واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سنیئر آف اسپنر ہربھجن نے کہا ہیکہ ٹیم میں واپسی کے بعد ایک نئے آغاز کا احساس ہورہا ہے۔ 16 سالہ طویل کریر میں نشیب و فراز دیکھنے والے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ 2013ء کے بعد وہ ٹیم میں واپسی پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ وہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے واحد ٹسٹ میں بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم ہیں، کیونکہ انہیں محسوس ہورہا ہے کہ ان کے کریر کا ایک نیا آغاز ہورہا ہے۔