نئی نویلی دلہن کی خود کشی

شمس آباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ مدھورا نگر میں ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب نندیتا 28 سالہ کی شادی اویناش شرما ساکن مدھورا نگر شمس آباد سے چار ماہ قبل ہوئی ۔ آج صبح اس نے مکان میں اوڑھنی کے ذریعہ پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر مہیش نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔