نئی رینکنگ : سرینا ، جوکووچ سرفہرست

میڈرڈ، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میڈرڈ اوپن کے بعد ورلڈ ٹینس کی نئی درجہ بندی میں سربیا کے نوواک جوکووچ پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئے۔ نئی رینکنگ کے مطابق سربیائی اسٹار 13845 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے۔ اسپین کے رفائل نڈال فائنل میں شکست کے نتیجے میں تین درجے تنزلی پر سات نمبر پر آگئے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈرر 8645 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ برطانیہ کے اینڈی مرے 7130 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کناڈا کے مائلوس راؤنک اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ نے دو، دو درجے ترقی پاکرچوتھی و پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔