حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک دو ماہ کی دلہن کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ مونیکا ساکن سائی نگر کالونی چھتری ناکہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مونیکا کی شادی 2 ماہ قبل پون نامی شخص سے ہوئی تھی اور دونوں نے اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ تاہم شادی کے چند روز بعد ہی سے اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ان جھگڑوں اور ہراسانی سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس چھتری ناکہ مصروف تحقیقات ہے ۔