نئی دلہن جھلس جانے پر فوت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز) : چادر گھاٹ کے حدود میں ایک تین ماہ کی دلہن حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ثنا عرف انیس بیگم جو فاطمہ نگر اولڈ ملک پیٹ علاقہ کے ساکن شفیع خاں کی بیوی تھی ان کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی ۔ 27 اپریل کے دن مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے واقعہ میں وہ حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی کل رات ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔