نئی حکومت کی تشکیل میں ممتا کا اہم رول ہوگا : نائیڈو

جھرگرام (مغربی بنگال) ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ مرکز میں اگلی غیربی جے پی حکومت کی تشکیل میں ترنمول کانگریس سربراہ ممتابنرجی اہم رول ادا کرے گی۔ صدر پی ڈی پی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں ووٹوں کو منقسم کرنے کیلئے کمیونل کار ڈ کھیل رہی ہے کیونکہ وہ ریاستی چیف منسٹر سے سیاسی طور پر لڑائی میں ناکام ہوچکی ہے۔ نائیڈو بنگال کے دو روزہ دورہ پر ہیں جہاں وہ ٹی ایم سی کی حمایت
میں عام ریالوں سے خطاب کررہے ہیں۔

نیرو مودی کی ضمانت برطانیہ میں تیسری بار مسترد
لندن ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کو ہندوستان حوالہ کرنے سے متعلق کیس میں برطانیہ کی ایک عدالت نے آج تیسری مرتبہ ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔ نیرو کو دو بلین ڈالر کے فراڈ کیس کا سامنا ہے اور وہ بدستور لندن کی جیل میں رہے گا۔