م90 منٹ ہیں تمہارے پاس:پال پوگباکی تقریر

ماسکو۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم فرانس کے فارورڈ پال پوگبا کا جذباتی لیکچر ٹیم کو عالمی چمپیئن بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پال پوگبا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے ڈریسنگ روم میں تیاری کے وقت لیکچر دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہاکہ ہم تاریخ کی کتابوں میں رقم ہونے سے صرف90 منٹ دور ہیں ،ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنی زندگی کا بہترین کھیل پیش کریں ،ہماری قوم ہمیں سپاہی سمجھتی ہے اگرہم جیتے تو تاریخ ہمیں ہمیشہ فاتح کے نام سے یاد رکھے گی۔سوشل میڈیا کے نوجوان صارفین اس لکچر کا موازنہ بالی ووڈ فلم چک دے انڈیا میں ہندوستانی ہاکی کوچ شاہ رخ خان کے اس لکچر سے کررہے ہیں جس میں وہ آسٹریلیا کے خلاف فائنل سے قبل اپنی ٹیم کو دیتے ہیں اور اس میں وہ کہتے ہیں کہ تمہارے پاس 70 منٹ ہیں۔