بھوپال 26اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ایک سرکردہ رہنما اور ایم ایل اے نے ان دنوں سوشل میڈیا پر چل رہی ‘می ٹو’ تحریک کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا ہے ۔کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ خواتین اس طرح کی شکائتیں پیسے کے لئے کرتی ہیں ۔مسٹر سنگھ نے مبینہ طور پر کہا کہ گاووں میں اس طرح کے بہت سے معاملے سامنے آتے ہیں اور کئی بار اپنے نجی مفادات کے پیش نظر ایسے معاملوں میں چھوٹی ایف آئی آر بھی درج ہوتی ہیں جو بعد میں خواتین پیسے لے کر رفع دفع کردیتی ہیں ۔’می ٹو‘ حریک کا ان دنوں ملک بھر میں چرچاہے اور اس کی وجہ سے خارجی امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر کو اپنی کرسی بھی گنوانی پڑی ہے ۔