میں نے چائے بیچی ،ملک نہیں بیچا :مودی

ہردوئی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی قائد نریندر مودی نے ہردوئی میں ایک زبردست انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میںنے چائے بیچی لیکن مجھے فخر ہے کہ مرکز کی کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی طرح ملک نہیں بیچا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس نے دیش کی گاڑی ایسے گہرے کھڈے میں ڈالی ہے کہ مجھے بہت لوگ چاہئے اسے باہر نکالنے کیلئے ‘‘۔ مودی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی پر بھی زبردست تنقید کی اور حاضری سے سوال کیا کہ ’’کیا آپ دہلی میں ایسی حکومت چاہتے ہیں جو ماں اور بیٹے کی فراہم کردہ آکسیجن پر زندہ ہو یا ایک طاقتور حکومت چاہتے ہیں‘‘۔