میں نئے گورنر کا خیرمقدم کرتی ہوں: ممتا بنرجی

کولا گھاٹ( مغربی بنگال )۔/15جولائی،( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کیسری ناتھ ترپاٹھی کا خیرمقدم کرتی ہیں جو کچھ ہی دنوں میں ریاست کے گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی گورنر سے فون پر بات ہوئی ہے اور وہ ان کا بنگال میں خیرمقدم کی منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ یوپی کے سابق اسپیکر کیسری ناتھ ترپاٹھی جو جاریہ سال نومبر میں 80 سال کے ہوجائیں گے، کو ایم کے نارائنن کے استعفی کے بعد مغربی بنگال کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔