ملبورن ۔ 31 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ماضی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے آسٹریلیائی سابق اوپنر ایڈکاؤن نے کہاکہ ایک موقع پر وہ ویراٹ کوہلی کی جانب سے انتہائی نامناسب فقرہ کہنے پر اتنے مشتعل ہوئے تھے کہ وکٹ نکال کر کوہلی کو ماردینے کا ذہن بنالیا تھا ۔ ایڈکاؤن نے کہاکہ انھیں غلط نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ ہندوستانی کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں لیکن اُس واقعہ کے وقت کوہلی نے جو کہا تھا وہ انتہائی نامناسب تھا جس پر میں غصہ سے بے قابو ہوکر شاید وکٹ نکال کر کوہلی کو گھونپ دیتا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اُس موقع پر امپائر نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو رفع دفع کیا۔ ایڈکاؤن کے بموجب کوہلی نے اُس وقت جو کہا تھا اُسے ہندی میں ترجمہ کرتے ہوئے کہا نہیں جاسکتا ، لیکن انھوں نے جو کچھ کہا تھا وہ انتہائی نامناسب تھا ۔