میں خود کو یتیم محسوس کر رہا ہوں : شتروگھن سنہا

پٹنہ 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کی خبر سن کر انہوں نے خود کو یتیم محسوس کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی کی نگرانی ہی میں انہوں نے اچھی سیاست کا فن سیکھا تھا ۔ انہوں نے واجپائی کو اپنے والد جیسی شخصیت قرار دیا ہے ۔ واجپائی کا طویل علالت کے بعد کل انتقال ہوگیا تھا ۔ شتروگھن سنہا نے 1999 سے 2004 کے درمیان واجپائی کابینہ میںبحیثیت وزیر بھی کام کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک انتہائی معزز اور محترم شخصیت ہم سے جدا ہوگئی ہے ۔ وہ میرے والد جیسے تھے ۔ میں نے حقیقی معنوں میں خود کو یتیم جیسا محسوس کیا ہے ۔ ۔ شتروگھن سنہا نے اپنے ٹوئیٹ میں ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آنجہانی لیڈر کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی ۔ شتروگھن سنہا نے پی ٹی آئی سے بات بھی کی اور کہا کہ آنجہانی لیڈر کے ساتھ ان کی بہترین یادیں وابستہ رہیں۔ ناناجی دیشمکھ نے انہیں اچھی سیاست کیلئے واجپائی اور اڈوانی کے پاس بھیجا تھا اور دونوں نے ہی انہیں بہت محبت دی تھی اور یہ احساس زندگی بھر رہے گا ۔ یشونت سنہا 1999 میں تاریخی لاہور بس سفر میں بھی شامل تھے ۔