حلقہ اسمبلی سرسلہ سے رائے دہی کے تناسب کے حصول میں تاخیر کا امکان
گمبھی راؤ پیٹ /7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع لنگانہ پیٹ میں الکٹرانک ووٹنگ مشین میں خرابی کی وجہ دوپہر تین بجے سے رائے دہی کے عمل کو روک دیا گیا ۔ ذمہ د اروں نے اس خراب ووٹنگ مشین کو ایک کے بعد ایک 4 مشینوں کو تبدیل کیا لیکن یہ چار مشین بھی کام کرنے سے قاصر رہے ۔ ایک مشینوں کے ناکارہ۹ ہوجانے اور دوسرے طرف رائے دہندوں کے طویل انتظار میں کھڑے رہنے پر رائے دہندوں کے اندر تشویش اور غصہ کا ماحول دیکھا گیا ۔ بعد ازاں مزید مشینوں کے نصب کرنے پر ایک مشین کارکردہ ہوا جس پر رکی ہوئی رائے دہی کو دوبارہ پانچ بجے سے شروع کیا گیا ۔ جو امید ظاہر کی گئی کہ سات بجے شام تک جاری رہے گی ۔ دوپہر تین بجے تک حلقہ اسمبلی سرسلہ میں رائے دہی مجموعی طور پر 56.17 رہی ۔ پولنگ مراکز کا کارگذار وزیر کے ٹی راما راؤ ، کانگریس امیدوار مہیندر ریڈی وغیرہ نے بھی معائنہ کیا جبکہ ضلع کلکٹر الیکشن آفیسر رام ریڈی ، ضلع ایس پی راہول ہیگڑے بھی وقفہ وقفہ سے رائے دہی کا فیصد اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھے گئے اور ضلع ایس پی نے سرسلہ شہر کے ایک مرکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ دیکھا گیا تو حلقہ اسمبلی سرسلہ میں پارٹی کارکنوں کے درمیان آپسی بحث و تکرار کے علاوہ رائے دہی مجموعی طور پر امن رہی ۔ ضلع سرسلہ بھر میں جملہ 505 انتخابی مراکز قائم کئے گئے جہاں 2910 پولنگ عملہ افراد کی خدمات حاصل کی گئی ۔