میں بوڑھا پو چکا ہوں ریاست کی کمان سنبھال نہیں سکتا :فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبدللہ نے کہا ہے کہ میں بوڑھا ہو چکا ہوں ،اس میں نہیں بلکہ عمر عبداللہ ریاست کے اگلے وزیر اعلی بنیں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ خود پارلیمانی چناؤ جیت کر پارلیمان میں جائینگے ۔فاروق عبداللہ نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک خطرے میں نہیں ہے بلکہ نریندر مودی اور بی جے پی خطرے میں ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگ مذہب،طبقوں اور علاقوں کے نام پر اس ملک کو بانٹ رہی ہے ۔ فاروق عبداللہ نے یہ باتیں اتوار کے روز کے یہاں کی ایک تقریب سے بات کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپ سے میں اور ایک بات کہونگا ۔ کہ میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں وزیر اعلی نہیں بنوں گا ۔وزیر اعلی عمر عبداللہ بنے گا وہ جوان ہے اور میں بوڑھا بن چکا ہوں ۔ میں اتنا نہیں بھاگ سکتا جتنا یہ جوان بھاگ سکتے ہیں ۔ ان کے ساتھ اگر کوئی مقابلہ کر سکتا تو وہ عمر عبداللہ کر سکتے ہیں ۔ایک بوڑھا انکا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے ، البتہ میں پارلیمنٹ میں ضرور جاؤنگا ان شاء اللہ ، مجھے اس بات کی امید ہے ۔ اور ہمیں وطن بنانا ہے جس وطن کا نام بھارت اور ہندوستان ہے ۔ انہوں نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ہر سال دو کڑوڑ نوکریا ں اور خاندان کو پندرہ لاکھ روپیہ اور مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر یہ سب جھوٹ ثابت ہوا ۔کب تک ہم اور اس ملک کی عوام جھوٹ سنتے رہیں گے ۔ملک خطرے میں نہیں بلکہ مودی خود خطرے میں ہے ۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ لوگوں کو بانٹا جا رہا ہے ،ہندو الگ پھر ہندو میں شیڈول کلاس الگ ،برہمن الگ، پھر سکھوں الگ کھڑا کردو ۔ پھر مسلمانوں کو الگ کھڑا کرو ،پھر شیعہ الگ سنی کو الگ کھڑا کردو ۔ اس ملک میں وہ لوگ عوامی نمائندے ہونے چاھیئے جو عوامی درد کو سمجھ سکیں ۔صرف نعرے بازی نہیں ، نعرے بازی سے ملک نہیں چلے گا ۔ انہوں نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو خرید رکھا ہے ،اخباروں او رٹی وی کب بھی خرید رکھا ہے ۔ یہ لوگ روزانہ انہی کی خبری چلاتے ہیں ۔ کیوں کے پاس انکو مایا دیوی(پیسے ) اتے ہیں ۔ مگر یہ نہیں پتہ کہ جب اوپر والے کا چمتکار ہوگا نہ مایا رہے گی نہ ٹی وی رہے گی ۔انہوں مزید کہا کہ اس خدا کی قسم جس نے مجھے پیدا کیا ،آپ ایک دن دیکھیں گے کہ یہی میڈیاء ادارے اپنا رویہ بدل دیں گے ،ملک میں ایسے میڈیا ء ہو کہ جو سچائی کو عام کریں ۔یہ خدا اور بھگوان نہیں ہے ،یہ بھگوان نہیں بن سکتے ۔مصر میں ایک شخص تھے جنہیں فرعون کہا جاتا تھا وہ دن میں اپنے اپ کو خدا کہتا تھا مگر رات میں کہتا تھا کہ خدا میں نہیں تم ہی ہو ۔

(سیاست نیوز)