میں ایس آر کے کے ساتھ انٹریو میں شامل ہوناچاہتی ہوں۔ ماہیرا

ممبئی: شاہ رخ خان کی انے والی فلم رائیس میں اس نے اہم رول ادا کیاہے‘مگر پاکستانی ادکارہ ماہیرا خان فلم کی پرموشن کاحصہ نہیں ہے۔ تاہم ماہیرا نے کہاکہ وہ کنگ خان کیساتھ ایک انٹرویو میں شامل ہونا چاہتی ہیں یہ ان کا حق ہے ۔

ماہیرا خان نے کہاکہ ’’ میری اس بات کو حد سے زیادہ کیوں کہاجارہا ہے؟۔ پچھلے سال اوری میں پیش ائے حملے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر ہندوستان میں عائد امتنا ع کے پیش نظر‘ مذکورہ اداکارہ نے حالیہ عرصہ میں پاکستانی روزنامہ ڈاؤن سے بات کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ’’ میں بھی فلم کی تشہیر میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویومیں شامل ہونا چاہتی ہوں تاکہ فلم پر تبصرہ کروں۔

http://images.dawn.com/news/1176969/

کیوں نہیں؟میں حد سے زیادہ بات نہیں کررہی ہوں؟ ہرگز نہیں! یہ میرا حق ہے ۔ یہ میری بھی فلم ہے‘‘۔فلم رائیس کی پاکستان میں ریلیز پر افسوس کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہیرا نے کہاکہ ’’ میں چاہتی ہوں میرا ملک بھی فلم دیکھے۔ میں چاہتی ہر کوئی یہ فلم دیکھے ‘ دنیا کے تمام لوگ۔ میرے دوست کہہ رہے ہیں تمام نے اس فلم میں کام کیاہے ہمارے لئے کافی ہے ۔

تم اس کو کسی باکس میں بند کرکے رکھ دو۔ میں ایسا کرونگی ‘ مگر میرے اندر کی بے چینی مجھے ایسا نہیں کرنے دے رہی ہے۔

میں نے ا ن دوسالوں میں اپنا خو ن پسینہ ایک کیاہے اور جو آنسو بہائے ہیں اس کو دیکھنا چاہئے‘ کیونکہ یہ بہت مشکل تھا اور میں چاہتی ہوں لوگ دیکھیں ‘ اگر میں ناکام بھی رہی تو لوگ دیکھیں‘‘۔

پاکستانی اداکارہ نے آگے کہاکہ ‘ اگر فلم کو یہاں پر لانے کے لئے میں مرنے کو بھی تیار ہوں‘ مجھے پتہ ہے ’’ کچھ چیزیں ہماری پہنچ کے باہر ہوتی ہیں‘‘۔

ماہیراخان نے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا بھی اس موقع پر تبصر ہ کیا‘ اور بتایاکہ کام کرنے میں بہت مزہ آیا‘ ایک سمجھدار انسان سے بات کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے‘‘۔