میں آئی ٹی ( ایوانکا ٹرمپ ) منسٹر ہوں

جی ای ایس میں پیانل مباحثہ کی کارروائی چلانے کے دوران کے ٹی آر کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کے ٹی آر کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ ایک ذہین سیاستدان اور اچھے اڈمنسٹریٹر ہے لیکن وہ ایک اچھے ماڈیٹر بھی ہے ۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ گلوبل انٹرپرینرس سمٹ کے دوسرے دن ایچ آئی سی سی میں خاتون صنعتکاروں میں مہارتوں کے موضوع پر اہتمام کردہ اعلیٰ سطح پیانل مباحثہ کی بڑی کامیابی کے ساتھ کارروائی چلائی ۔ اس پلینری سیشن میں وائیٹ ہاوز کی مشیر ایوانکا ٹرمپ آئی سی آئی سی آئی بینک کی منیجنگ ڈائرکٹر چندا کوچر سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیر کی شریک حیات چیری کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگر سرکردہ خواتین شامل تھیں۔ کے ٹی آر نے نظامت کے فرائض انجام دینے کے دوران اپنے حس مزاح کا بار بار مظاہرہ کیا ۔ وہ خواتین کو سہ نشین پر مدعو کرنے کے دوران ان کی تعریف میں الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے خود بھی کرشماتی شخصیت کے مالک ہونے کا ثبوت دیا ۔ جب ایوانکا ٹرمپ کو مدعو کرنے کی باری آئی تو انہوں نے کہا کہ وہ ریاست تلنگانہ کے آئی ٹی منسٹر ہے ۔ جس کے معنی ’ ایوانکا ٹرمپ ‘ ان ریمارکس پر ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ وہاں موجود مندوبین اور مہمان بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے ۔ ماڈیٹر کی ذمہ داری نبھانے والے ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ کو سرمایہ کاروں کے لیے جنت قرار دیا اور ریاست کی خوبیاں اور سہولتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خوشگوار ماحول ہے ۔ امن و امان ہے ۔ کارپوریٹ اداروں اور کمپنیوں کیلئے اراضیات موجود ہے ۔ نوجوانوں میں مہارت ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے خواتین صنعت کاروں کے لیے دی جانے والی سہولتیں اور رعایتوں پر روشنی ڈالی ۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ کی متعارف کردہ بزنس پالیسی ، خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور دوسرے امور کی تفصیلات بیان کی ۔۔