امرتسر ۔ 22جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) اس اسمبلی حلقہ پر گہری دلچسپی سے نظر رکھی جارہی ہے ۔ امرتسر اسمبلی نشست سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو تین مرتبہ کامیاب رہ چکے ہیں ۔ وہ کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ’’ پنجاب بچاؤ‘‘ مہم پر ہیں اور بادل کے موجودہ ارکان کو جوریاست کو لوٹ رہے ہیں اقتدار سے بے دخل کردیں گے ۔