شیلانگ ۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے کل رائے دہی ہوئی تھی۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر ایف آر کھارکون نے آج کہا کہ ریاست میں 2013ء کے اسمبلی انتخابات میں 86.82 رائے دہی ہوئی تھی۔ جاریہ سال رائے دہی کا فیصد توقع تھی کہ زیادہ ہوجائے گا لیکن ولیم نگر حلقہ میں رائے دہی کے بعد جملہ رائے دہی کا فیصد 84.86 ریکارڈ کیا گیا۔ ولیم نگر کی رائے دہی این سی پی کے امیدوار جوناتھن این سنگما کی عسکریت پسندوں کے حملہ میں گذشتہ ہفتہ ہلاکت کے بعد ملتوی کردی گئی تھی۔ بذریعہ ڈاک 22 ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین کے ووٹ حاصل ہوئے جن کی رائے شماری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کی سطح پر رائے دہی کا فیصد 84.86 ہے۔ جملہ 1535846 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔