میگھالیہ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر کا استعفیٰ

شیلانگ۔31جولائی(سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی مہیلا مورچہ کی صدر اسنائی تانگ نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور یونائٹیڈ ڈیمو کریٹک پارٹی (یو ڈی پی) میں شامل ہوگئی۔انہوں نے ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب ‘شمالی ترا ‘اور ‘رانی کور’ اسمبلی سیٹوں پر 23اگست کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔