میک اپ کرنے کی تین عمدہ وجوہات ،اپنے آپ کو اس سے کہیں زیادہ دلکش اور خوبصورت بنانا جتنا کہ آپ قدرتی طور پر دکھائی دیتی ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میک اپ کم سے کم استعمال کریں۔فن اور سلیقے کی بات یہ یقین دہانی ہے کہ جو شیڈ اور ٹیکسچر آپ نے منتخب کئے ہیں وہ یقینی طور پر وہی ہیں کہ جن کے استعمال کرنے سے آپ خوبصورت اور حسین دکھائی دیں گی۔
اپنے عمدہ نقوش کو اجاگر کرنا اور اپنے برے نقوش کو چھپانا۔میک اپ اگر اپنی جلد کے ٹیکسچر سے میچ کرتے ہوئے درست طور پر چنیں گی تو یہ مختلف عناصر کے خلاف ایک محافظ(انسولیٹر)کے طور پر کام کرتے ہوئے آپ کی جلد کو تحفظ فراہم کرے گا۔میک اپ کرنے سے پہلے جلد پوری دیانت کے ساتھ صاف ہونی چاہئے۔کلینزنگ کریم لگائیں اور پھر اسے پانی میں بھگوئی ہوئی روئی سے رگڑ کر صاف کرلیں۔خشک جلد ہوتو موئسچرائزر اور چکنی جلد ہوتو اسٹرنجنٹ لگائیں۔اگر آپ کی جلد مکس ٹائپ کی ہے تو خشک حصّوں پر موئسچرائزر اور چکنے حصّوں پر اسٹرنجنٹ استعمال کریں۔آپ کی جلد اب میک اپ کیلئے تیار ہے۔قدرتی نظر آنے والا میک اپ نیچرل لْک میک اپ کا مطلب یہ ہے کہ یہ بناوٹی نہ دکھائی دے۔بلکہ قدرتی نظر آئے یہ مطلب گھریلو خواتین کیلئے ہوتا ہے کہ جو گھر کے کام کاج سے فارغ ہونے کے بعد تروتازہ اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔ زلفیںاگر آپ کے بال ریشم جیسے ہیں تو پھر آپ ہیئرڈرائر استعمال کرتے ہوئے انہیں سیدھا رکھیں۔اگر آپ نے لپ اسٹک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھر کسی عمدہ ہلکے کلرکا انتخاب کریں جیسے نیچرل پنک اور نیچرل براؤن۔لپ اسٹک عمدہ برانڈ کی ہونی چاہئے۔گھٹیا کو الٹی کی لپ اسٹک آپ کے ہونٹوں کی قدرتی رنگت کو تباہ کردے گی۔