میکس ویل اور آرون آئی پی ایل سے دستبردار

نئی دہلی۔8 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے ان شائقین کیلئے بری خبر ہے جوکہ آسٹریلیا کے جارحانہ بیٹسمین آرون فنچ اور آل راؤنڈر گلین میکس ویل کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہاں ہیں کیونکہ اس مرتبہ ان دونوں کھلاڑیوں نے خود کو آئی پی ایل کی نیلامی سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب 2019 کے ابتدائی 6 ماہ مصروف ترین کرکٹ ہونے اور اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کو ترجیح دینے کی غرض سے ان کھلاڑیوں کو خود کو آئی پی ایل سے الگ کرلیا ہے۔2019 میں نہ صرف آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا بلکہ ایشیز سیریز کے علاوہ آسٹریلیا کا گھریلو سمر سیزن بھی تب ہی ہوگا۔دوسری جانب 2018 میں انگلینڈ کے لئے سال کے بہترین آل راؤنڈر کے طور پر ابھرنے والے سیام کرن نے خود کو آئی پی ایل 2019 کے سب سے مہنگے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن کی بنیادی قیمت 2کروڑ ہندوستانی روپئے ہیں۔حیران کن طور پر اس فہرست میں سری لنکائی فاسٹ بولر لاستھ ملنگا بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سیزن ممبئی انڈینس کے ساتھ کوچنگ عملہ میں اپنی خدمات انجام دی تھی۔