میکسیکو کے ایک اسپتال میں دھماکہ، 14 زخمی

میکسیکو سٹی 31مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں واقع ایک اسپتال میں دھماکے کی وجہ سے کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پراسیکیوٹر دفتر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پراسیکیوٹر دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا’’وینوستیانو کارانزاضلع میں واقع ایک اسپتال میں ہوئے دھماکے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے 14 افراد زخمی ہوئے ہیں‘‘۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں نو خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے چھ کاریں تباہ ہو گئی ہیں۔ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔