میکسیکو: کار حادثہ میں 10 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں سیاحت کے لئے مشہور آکاپولکو شہر کے ساحلی علاقے کے قریب آج ایک کار حادثہ میں 10 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ گریرو صوبہ کے جھاتنے جو شہر اور آکاپولکو شہر کو جوڑنے والی شاہراہ پر گزشتہ رات دیر گئے دو کاروں اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگ گئی جس میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔