حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ جی روی جو میڑچل علاقہ کے ساکن یادی لال کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ وہ مٹن کا کاروبار کرتا تھا ۔ کل اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق روی مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
پرگی میں سڑک حادثہ ، کمسن طالب علم ہلاک
حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) پرگی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں طوفان گاڑی کی زد میں آکر ایک کمسن طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ پرگی پولیس کے مطابق 8 سالہ ایم سنجیوا جو سومداپور تانڈا رنگم پلی ویلیج کے ساکن لوکیا نائیک کا بیٹا تھا ۔ اپنی دادی اور والدہ کے ہمراہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔