میڑچل میںخوفناک حادثہ ، 8 مسلم نوجوان ہلاک

ٹول گیٹ پر ٹویرا کار کو ڈی سی ایم ویان کی ٹکر، سدا سیو پیٹ میں رنج و غم کی لہر
سدا سیو پیٹ۔/31اگسٹ، ( سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے میڑچل ٹول ٹیکس گیٹ پر کل رات پیش آئے ایک انتہائی دردناک و دلخراش سڑک حادثہ میں ضلع میدک  کے سداسیو پیٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 8 نوجوان بشمول ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ سڑک حادثہ میں سدا سیو پیٹ ٹاؤن کے 8 نوجوانوں کی ایک ساتھ ہلاکت کی اطلاع عام ہوتے ہی سدا سیو پیٹ ٹاؤن غم او ردرد کی لہر میں ڈوب گیا۔ ان نوجوانوں کی ہلاکت پر سدا سیوپیٹ کے ہر فرد کو اشکبار اور ہر گھر کو مغموم دیکھا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سداسیو پیٹ ٹاؤن کے سیاسی، سماجی، مذہبی، ملی، تعلیمی تنظیموں کے قائدین و کارکنان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد رات میں ہی پہنچ گئے جبکہ آج صبح ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی، پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی، کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان میدک، چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی، مدن ریڈی رکن اسمبلی نرسا پور، ایس رام لنگا ریڈی رکن اسمبلی دوباک اور دیگر قائدین کے ہمراہ گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد پہنچ کر مہلوکین کے متعلقین سے ملاقات کی اور دلاسہ دیا اور ڈاکٹرس کو فوری پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے نعشوں کو حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر دواخانہ میں موجود سدا سیو پیٹ کے قائدین اور عوام نے وزراء اور عوامی منتخبہ نمائندوں سے نمائندگی کی کہ نوجوانوں کی اچانک و ناگہانی اور حادثاتی موت کے پیش نظر حکومت سے ایکس گریشیا جاری کیا جائے۔ تفصیلات کے بموجب سدا سیو پیٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 8 دوست محمد عقیل، امروز، عرفان، فیروز، نوشاد، اکبر، سمیر اور عباس نے اپنے دوست کی ہمیشرہ کے دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے سدا سیو پیٹ ٹویرا کار کرایہ پر حاصل کی اور تقریباً 9 بجے شب سدا سیو پیٹ سے کومپلی ( نزد میڑچل ضلع رنگاریڈی ) کیلئے روانہ ہوئے اور شب 10:30 بجے کے آس پاس میڑچل ٹول گیٹ پر پہنچے اور ٹول گیٹ فیس کی ادائیگی کیلئے ایک لاری کے پیچھے ٹویرا کار انتظار میں کھڑی ہوگئی ۔(سلسلہ صفحہ 6پر)