میڑپلی میں کنٹراکٹر کا قتل

حیدرآباد ۔ /22 نومبر (سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں کنٹراکٹر کا قتل کردیا گیا ۔ کار میں سوار اس کنٹراکٹر پر نامعلوم افراد نے ملکر ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 39 سالہ راجو ریڈی جو چمپاپیٹ علاقہ کا ساکن پیشہ سے سیول کنٹراکٹر بتایا گیا ہے ۔ کل شام اس نے کوٹھی سے سامان کی خریداری کرکے چلاگیا ۔ میڑپلی کے علاقہ پرونانگر میں ایک انجنیئرنگ کالج کے قریب اس شخص کا قتل کردیا گیا تاہم راجو ریڈی کی اس علاقہ میں موجودگی اور اس کے قتل کی وجوہات کا پولیس پتہ لگانے میں مصروف ہے ۔