میڑپلی میں سڑک حادثہ ایک ہلاک، دو زخمی

حیدرآباد ۔ 14 ۔جولائی (سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق تین ساتھی وینکٹیشور ریڈی ، راج شیکھر ریڈی اور سریکانت ریڈی ایک موٹر سیکل پر سوار جارہے تھے کہ ٹپر لاری کی زد میں آگئے اور اس حادثہ میں وینکٹشور ریڈی برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو ساتھی شدید زخمی بتائے گئے ہیں ۔ ہلاک وینکٹشور ریڈی کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے جو طالب علم تھا اور محمود گوڑہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔