میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم کا دورہ نظام آباد میڈیکل کالج کی تنقیح

نظام آباد:21؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )گورنمنٹ میڈیکل کا لج کا میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے تفصیلی طور پر تنقیح کی نظام آباد میڈیکل کالج کے 5ویں سال کی منظوری سے قبل ایم آئی سی کی ٹیم نے کلکتہ سے یہاں پہنچ کر جائزہ لیا ۔ کلکتہ میڈیکل ریسرچ سنٹر کے پروفیسر ڈاکٹر ابھیمانیو و کرناٹک میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر پی آر ممتا ، راجستھان میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر راجیو ماتھوڑ نظام آباد میڈیکل کالج پہنچ کر دواخانہ میں مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔ آپریشن تھیڑ ، ٹکنالوجی لیاب ، بلڈ بینک ، گائنک ، چلڈرنس وارڈ ، بائیو کیمسٹری ، مائیکروبالوجی ، فارنسک شعبوں کا معائنہ کیا ۔عملہ کے علاوہ مریضوں سے بھی بات چیت کی ۔ میڈیکل کالج میں کام کرنے والے پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسر کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے میڈیکل کالج کو درکار سہولتوں کی فراہمی میں کس حد تک کامیابی حاصل کی ایم آئی سی کی ٹیم نے میڈیکل کالج کی ٹیم نے منسلک نوی پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر کا بھی معائنہ کیا ۔ میڈیکل کالج کے تعلیمی منظوری ہر سال دی جاتی ہے یہ پانچواں سال آخری سال ہے اس کی منظوری سے قبل میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر اندرا ، سپرنٹنڈنٹ راملو کے علاوہ بھی دوسرے ڈاکٹرس بھی موجود تھے ۔

تلنگانہ تحریک کے احتجاجیوں پر
درج مقدمات خارج
نظام آباد:21؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ تحریک کے دوران احتجاجیوں پر درج کردہ مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے نظام آباد فرسٹ اڈیشنل جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سارادھانما نے فیصلہ سنایا ۔ 22؍ جولائی 2011 ء کے روز تلنگانہ تحریک کے موقع پر اے ایس پوشٹی ، جے اے سی چیرمین گوپال شرما، پدلا گنگاریڈی ، چنتا مہیش ، گینی گنگارام ، ٹی ارایس کارکن ستیہ نارائنا ، سدھاکر نظام آباد بس اسٹانڈ کے روبرو غیر مجاز طور پر جمع ہوتے ہوئے بس کو نقصان پہنچایا تھا جس پر Iٹائون میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور 7 سال سے یہ مقدمہ عدالت میں زیر دوراں تھا اس کے خلاف تین گواہو ں کو پیش کئے گئے تھے لیکن ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہ ہونے پر فاضل جج نے 7 سال سے عدالت میں زیر التواء مقدمہ کو دو ماہ میں ختم کرتے ہوئے اسے خارج کردیا ۔