میڈیکل کانفرنس پر حصول ڈاٹا کے لیے آن لائن خدمات

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹروں کی قابلیت اور علاج و معالجہ سے متعلق معلومات میں اضافہ کے لیے عالمی سطح پر منعقد شدنی کانفرنسوں میں شرکت سے متعلق تفصیلات کا آن لائن ڈاٹا حاصل کرنے کی غرض سے (e Med Events) کارپوریشن نے امریکہ کی طرز پر عالمی سطح پر آن لائن میڈیکل کانفرنس انفارمیشن اینڈ اسپیکر پلاٹ فارم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعہ ڈاکٹروں کے لیے CME یعنی مسلسل میڈیکل تعلیم کو جاری رکھا جاسکے گا ۔ آج یہاں فاونڈر و سی ای او e Med Events ایونٹس کارپوریشن شریمتی پریا کورا پاٹی ، مینجنگ ڈائرکٹر (OMICS) اومکس انٹرنیشنل ڈاکٹر سرینو بابو گیلایلا ، ڈاکٹر جئے پرکاش نارائنا آئی پی ایس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ای میڈ ایونٹس کے قیام سے جدید طرز کی ہیلت کیر ٹکنالوجی میں ایک نیا انقلاب پیدا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ای میڈ ایونٹس کو اومکس (OMICS) انٹرنیشنل کا تعاون حاصل ہے جس نے (1.25) ملین ڈالرس کا سرمایہ مشغول کرتے ہوئے سال حال کے اختتام تک ای میڈ کارپوریشن کی رہنمائی کرے گا اور ای میڈ ایونٹس کے ذریعہ ڈاکٹروں کو تفصیلات حاصل کرنے کے علاوہ ٹیکٹینگ سسٹم کی سہولت بھی میسر رہے گی اور اس کے ذریعہ ہیلت کیر اسپیکر پروفائیلس ، میڈیکل سوسائٹیز اینڈ اسوسی ایشنس کی تفصیلات ، بورڈ ریویو کورسیس کے علاوہ دیگر سہولتیں مہیا رہیں گی ۔ اس موقع پر پدماشری ڈاکٹر منجولا اناگانی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سنیل پوبونی ، ڈاکٹر پدما ویراپانینی کے علاوہ دیگر ای میڈ ایونٹس ارکان اور اومکس ارکان بھی موجود تھے ۔۔