نظام آباد میں جلسہ سے رکن پارلیمان کے کویتا کا خطاب
نظام آباد:8؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میڈیکل کالج سے متصلہ دواخانہ کی ترقی کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمان شریمتی کے کویتا نے کیا۔یہ ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم پائور پوائنٹ پریزنٹیشن پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس جلسہ میں ضلع کلکٹر رونالڈ روس، رکن اسمبلی نظام آباداربن بیگالہ گنیش گپتا، آکولہ سجاتا مئیر نظام آباد، ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجوکے علاوہ ہاسپٹل کا عملہ بھی موجود تھا۔ شریتمی کے کویتا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میڈیکل کالج اور دواخانہ کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں دواخانہ میں مریضوں کی تشخیص کیلئے اندراج کا نظام مریضوں کی دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید تبدیلیاں لانے کی خواہش کی۔ ضلع کلکٹر نے مینجمنٹ سسٹم پائور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ مریضوں کی تفصیلات کمپیوٹر سے مربوط کرنے کے بارے میں بھی واقف کروایا۔ سیکوریٹی گارڈس نے اس موقع پررکن پارلیمان سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سابق مقام پر تعینات کرنے کی خواہش کرنے پر انہوں نے سیکوریٹی گارڈس کو بتایاکہ سیکوریٹی گارڈس کے کنٹراکٹ کو خانگی ایجنسی کے حوالے کیا گیا ہے اس مسئلہ پر غور کرنے کا تیقن دیا۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈروس نے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بھیم سنگھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہاسپٹل اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی اطلاع پٹلم کے منڈل پرجا پریشد صدر رجنی کانت کو دی گئی ہے جبکہ یہاں پر ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم پر اجلاس رکھا گیا ہے، کیوں غلط اطلاع دی گئی ہے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آنے کی ہدایت دی۔
یلاریڈی میں وکلاء کا خدمات سے بائیکاٹ
یلاریڈی۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ہائی کورٹ کو علحدہ کرنے کے بعد ہی جائیدادوں پر بھرتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یلاریڈی مستقر پر عدالت میں خدمات انجام دینے والے وکلاء نے بائیکاٹ کیا۔ ضلع بار اسوسی ایشن کے احکامات کی بناء پر ریڈی وکلاء کے بار اسوسی ایشن صدر مسٹر گوپال کی صدارت میں تین دن بائیکاٹ کیا گیا ۔ اس موقع پرمسٹر سائی پرکاش دیشپانڈے، ستیش، پنڈری، لکشمیا، سریکانت اور دوسرے موجود تھے۔