میڈیا کیمرہ مینس پر حملے میں ملوث 6افراد کی گرفتاری

کریم نگر۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مستقر پر الکٹرانک میڈیا کیمرہ مینس پر حملہ کے الزام میں 6افراد کو کریم نگر پولیس نے گرفتار کرلیا اور انہیں میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ سب انسپکٹر موگلی نے بتایا کہ 23جنوری کو رات پونے بارہ بجے تصویر کشی کیلئے رام نگر پہنچنے والے کیمرہ مین پر الویالا کرونا کر ( مہا ٹی وی )، محمد اعظم 10ٹی وی کیمرہ مین کو انتہائی فحش الفاظ سے مخاطب کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا تھا۔ لوہے کی سلاخ اور پائپ کے ذریعہ سائی کرشنا عرف پنگلی سائی، کندولا راج ریڈی ( دنڈرا بلی رام نگر ) انا واسو سائی کمار عرف دیپو سائی ( ودیا نر ) کٹلا سری کانت عرف مدو سری کانت، ( ولم پٹلا التنہ کنٹہ ) پرکالا سری کانت ( رام نگر ) دنتہ اشوک ( ریکرتی رام نگر ) نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ان سبھی کو منگل کی دوپہر رام نگر میں گرفتار کرلیا گیا۔ یوناکوتی سائی اس سے قبل بھی پانچ مقدمات میں ملوث ہے۔ راج ریڈی پر بھی دو مقدمات ہیں۔ الماداس سائی کرشنا پر ایک مقدمہ درج ہے۔دنتہ سری کانت پر دو مقدمات، دنتہ اشوک پر تین مقدمات درج ہیں۔ ایس آئی نے اس بات سے واقف کروایا اور کہا کہ ان تمام کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

آٹو اور موٹر سیکل میں تصادم
سرپورٹاؤن۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن تا کاغذ نگر جانے والی آر اینڈ بی سڑک پر روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہے اور ٹریفک کے قانون پر عمل آوری نہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم ہوتے ہوئے موت کے گھاٹ اتررہے ہیں۔آج سر پورٹاؤن بس اسٹانڈ کے حدود میں پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے نامعلوم افراد حالت نشہ میں موٹر سیکل چلاتے ہوئے پاسنجر آٹو کو ٹکر دیتے ہوئے نیچے گر پڑے۔ راہ گیروں نے انہیں شدید زخمی حالت میں سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا۔