قلب شہر میں 100 افراد کی گنجائش کے حامل آڈیٹوریم میں عصری سہولتوں کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : میڈیا پلس آڈیٹوریم کا جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاونڈری میں جمعہ 24 مارچ کو شام 7 بجے افتتاح عمل میں آئے گا ۔ جس میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی ۔ 100 افراد کی گنجائش کے حامل ایر کنڈیشنڈ آڈیٹوریم کو مختلف تقاریب جن میں پریس کانفرنس ، کانفرنس ، سمینار ، سمپوزیم ، دینی اجتماعات ، تہنیت و تعزیتی اجلاس ، کتابوں کی رسم اجراء ، گروپ میٹنگس ، ٹریننگ ، ورکشاپ وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا ۔ میڈیا پلس گذشتہ 1999 میں قائم کی گئی ۔ یہ تلنگانہ کے واحد اڈورٹائزنگ اور پی آر ایجنسی ہے جس کا اپنا آڈیٹوریم ہوگا ۔ جامعہ نظامیہ کامپلکس ، گن فاونڈری جیسے قلب شہر میں واقع ہے جہاں پارکنگ اور لفٹ کی سہولت دستیاب ہے ۔ میڈیا پلس آڈیٹوریم میں وہ تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جو تقاریب کے لیے ضروری ہیں جن میں پروجکٹر اسکرین بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر مباحث کے لیے بھی چار پوڈیمس فراہم کئے گئے ہیں ۔ آرٹ اور فوٹوز ایگزیبیشن کے لیے بھی گیلری اور فوکس لائٹس نصب کی گئی ہیں ۔ مختلف پروگرامس کے لیے فوٹوز اور ویڈیو گرافی کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے سید خالد شہباز سے 9652828710 پر ربط کریں۔۔