میڈرڈ کی جوونٹس کے خلاف کامیابی

لندن۔6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) رئیل میڈرڈ نے دوستانہ میچ میں جوونٹس کو 3-1 گولس سے شکست دی ہے اور اس مقابلے میں مہنگے ترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی عدم شرکت کلب ٹیم پر بھاری پڑی۔فٹبال کا کھیل ہے ہی اتنا مقبول عام کہ دوستانہ میچ بھی توجہ کا مرکز ہوتا ہے اور رئیل میڈرڈ اورجوونٹس مدمقابل ہوئیں تو جوش و خروش سے میچ دلچسپ ہوا۔ بارہویں منٹ میں رئیل میڈرڈ کے رائٹ بیک ڈینی کار وجال کے اون گول نے جوونٹس کو سبقت دلائی۔ 39 ویں منٹ میں گیرتھ بیل کے خوبصورت گول نے حساب برابر کر دیا۔ رئیل میڈرڈ کا جوونٹس کی ڈی میں قبضہ رہا۔ اطالوی کلب کو سوپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی کمی شدد سے محسوس ہوئی۔ 46 ویں اورپھر56 ویں منٹ کے گول نے رئیل میڈرڈ کو 3-1 سے آگے کر دیا۔