میڈرڈ۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کی ماریہ شارا پووا اور اسپین کے رافل نڈال میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ ڈیوڈ فیرر کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا ۔ میڈرڈ میں جاری ویمنس ایونٹ کے سیمی فائنل میں ماریا شارا پووا کا مقابلہ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا سے تھا ۔ روسی کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد 6-1 ‘ 6-4 سے کامیابی حاصل کی ۔ فائنل میں ان کا مقابلہ رومانیہ کی سمونا ہیلپ سے ہوگا ۔ مینزا ایونٹ میںرافلنڈال نے روبر ٹوبو ٹیسٹوٹا کوہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ ٹاپ سیڈ کی جیت کا اسکور 6-3 ‘ 6-4رہا ۔دوسرے فائنل میں جاپان کے کینشکوری نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست دی ۔ انہوں نے 7-6 ‘ 5-7 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی ۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور چمپئن رافل نڈال نے اپنے ہم وطن روبر ٹوبو ٹیسٹوٹا 6-4 ‘ 6-3سے شکست دے کر
میڈرڈ اوپن فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں ان کا مقابلہ جاپان کینشکوری سے ہوگا۔ اپنے کریئر کے 63اور کلیکوٹ پر 44ویں خطاب کی تلاش میں میدان پر اترے نڈال کا اس مرحلے میں ابھی تک اپنے پسندیدہ کلیکوٹ پر بہتر مظاہرہ نہیں رہا ہے اور انہوں نے مونٹیکارلو اور بارسلونا میں کوارٹر فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن 25مئی سے شروع ہورہے سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن 9ویں خطاب پر نظریں جمائیں نڈال نے بو ٹیسٹوٹا کے خلاف شاندار مظاہرہ کیا اور مسلسل سیٹوں میں جیت درج کرتے ہوئے اس ٹورنمنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوانے کے اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھا ۔ نڈال کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی بو ٹیسٹوٹا کا اس ٹورنمنٹ کی کامیابی کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔ بو ٹیسٹوٹا اپنے کریئر میں پہلی بار کسی ماسٹرس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔ نڈال کو دوسری بار میڈرڈ اوپن کا خطاب جیتنے کیلئے نشیکوری سے مقابلہ کرنا ہوگا ۔