میڈرڈ، 12 مئی (یو این آئی ) اسپین میں چل رہے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں پانچ مرتبہ کے چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال آٹھویں سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس سے ہفتہ کو سیمی فائنل مقابلے میں ہار کر بڑے الٹ پھیر کا شکار ہو گئے ۔دوسری سیڈ نڈال نے اس سے پہلے ساسٹیفانوس کو تمام تین مقابلوں میں شکست دی تھی لیکن میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل مقابلے میں اسٹیفانوس نے شاندار مظاہرہ کیا اور 6-4، 2-6، 6-3 سے جیت حاصل کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔مقابلے میں پہلا سیٹ اسٹیفانوس نے اپنا نام کیا تھا لیکن نڈال نے دوسرا سیٹ جیت کر میچ میں ایک ایک کی برابری کر لی۔ تیسرے سیٹ میں اسٹیفانوس نے انتہائی جارحانہ کھیل کھیلا اور چوتھے میچ پوائنٹس پر جیت اپنے نام کر لی۔کلے کورٹ پر تیسرے ٹورنامنٹ میں ہارنے کے بعد نڈال نے کہاکہ یہ میرے لئے اچھا دن نہیں تھا۔ میں جانتا تھا کہ اچھا اختتام ضروری ہے لیکن میں مقابلے کو نہیں جیت سکا۔اس جیت کے ساتھ اسٹیفانوس سیزن کے اپنے چوتھے اے ٹی پی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ اتوار کو ان کا فائنل میں مقابلہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ جوکووچ نے اپنے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو سخت جدوجہد میں 7-6،7-6 سے شکست دی۔ جوکووچ اب سال کے اپنے تیسرے خطاب سے ایک قدم دور رہ گئے ہیں۔