میڈارم یاترا میں کے سی آر کی افراد خاندان کے ساتھ شرکت

ورنگل /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسرٹ کے چندرا شیکھر راؤ کے افراد خاندان کے ساتھ میڈارم جاترا میں شرکت ، سمکا سارکاں (گدی ) کے پاس خصوصی پوجا کرنے کے بعد پولیس کیمپ آفس ( میڈارام یاترا ) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈارام یاترا میں ترقیاتی کاموں کیلئے 200 کروڑ روپئے بجٹ میں منظور کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں میڈارام یاترا کے ساتھ ناانصافی ہوئی تھیں ۔ تلنگانہ ریاست کے بھوپال پلی ( جے شنکر ) ضلع کے میڈرام منڈل میں ہر دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی اس جاترا کو جنوبی ہند کا کمبھ میلہ کہا جاتا ہے ۔ 7 ریاستوں سے لاکھوں کی تعداد میں بھگت شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سمکا سارکاں ( گدی ) کو کشادہ کیا جائے گا اور آئندہ منعقد ہونے والی جاترا کئی ایک ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا جس کیلئے 200 کروڑ بجٹ منظور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر اور دیگر وزراء نے اس جاترا میں شرکت کی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ حکومت کے زیر التواع پراجکٹ کی جلد سے جلد تکمیل کیلئے خصوصی پوجا کی اور اپنے وزن کے برابر گڑھ دیوی کو بھینٹ کی ۔