میچ کے دوران کھلاڑی کی آنکھ گر گئی

آکلینڈ ۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کھیلوں کی دنیا میں اکثر حیران کن واقعات و حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن  نیوزی لینڈ میں باسکٹ میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی باسکٹ بال لیگ ’نیشنل باکسٹ بال لیگ‘ میں کینز تائپنز کے خلاف میچ میں کلب نیوزی لینڈ بریکرز کے آکل مچل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے۔کھیل کے دوران مچل یکدم اپنی آنکھ پکڑ کر زمین پر گر گئے اور اس وقت تمام ہی لوگوں کی آنکھیں حیرت سے پھٹی رہ گئیں جب ان کے علم میں آیا کہ ان کی آنکھ نکل کر زمین پر گر گئی ہے۔اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی فوری طور پر ان کے گرد جمع ہو گئے اور انہیں طبی امداد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ٹی وی فوٹیج میں آنکھ گرنے کے مناظر محفوظ ہو گئے لیکن احتیاطاً اس کے مزید ری پلے نہیں دکھائے گئے۔مچل کے سر پر تولیہ ڈال کر ٹیم کوچنگ اسٹاف کی مدد سے میدان  سے باہر لے جایا گیا جبکہ اس دوران 15 منٹ تک کھیل رکا رہا۔حیران کن طور پر اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس خوفناک حادثے کے باوجود ان کی آنکھ کو مستقلاً کوئی بڑا نقصان نہیں ہو گا۔نیوزی لینڈ بریکرز کے جنرل منیجرز کے مطابق مچل ابھی آرام کر رہے ہیں اور انہیں متاثرہ آنکھ سے نظر آرہا ہے۔اس موقع پر دونوں ٹیمیں، کھلاڑی اور کوچز میچ ختم کرنے پر رضامند ہو گئے تھے لیکن مچل نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو میچ جاری رکھنے کا پیغام پہنچایا۔بدقسمتی سے ان کی یہ کاوش بھی ٹیم کے کام نہ آسکی اور نیوزی لینڈ بریکرز کو میچ میں 94 کے برعکس 81 نشانات سے میچ