ڈھاکہ۔6 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں دو ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ میں کے دوران بیٹسمین نے وکٹ مار کر 14 سالہ لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس جہانگیر عالم نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی شہر چٹاگانگ میں فیصل حسین فیلڈنگ کر ہیر تھے جب بیٹسمین کو آؤٹ قرار دیا گیا۔بیٹسمین کو یہ دیکھ کر شدید غصہ چڑھا جب انہوں نے دیکھا کہ وہ اسٹمپ یا بولڈ ہوئے اور غص میں آ کر اسٹمپس کو اٹھا کر ہوا میں پھینک دیا۔ اس موقع پر اسٹمپس قریب ہی موجود فیصل کی گردن اور سر کے حصے کے جا لگی۔وکٹ لگنے کے بعد فیصل درد کی شدت سے کراہتے ہوئے زمین پر گر گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں وہ جانبر نہ ہو سکے اور ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔پولیس نے ملزم بیٹسمین کو حراست میں لے لیا ہے اور غیرارادی حملے کے نتیجے میں ہونے والے موت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔بنگلہ دیش میں میچوں کے درمیان جھگڑے اور لڑائیاں عام سی بات ہے اور اس میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔گزشتہ سال مئی میں ڈھاکہ میں میچ کے دوران امپائر کی جانب سے گیند کو نوبال قرار دیے جانے پر اس کا مذاق اڑایا اور بیٹسمین نے اسٹمپ سے 16 سالہ کرکٹر کو مار مار کر ہلاک کردیا تھا۔