ملبورن۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آل راؤنڈر میچل مارش ہندوستان کے خلاف رواں سیریز کے چوتھے ٹسٹ میںبھی شرکت سے محروم ہوچکے ہیں جیسا کہ ان کے زخم کی نوعیت کسی قدر سنگین ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے فزیو الیکس کاؤنٹوریس نے کہا ہے کہ مارش جو کہ عضلات کی جکڑن میں مبتلا ہوچکے ہیں اور اس زخم کی وجہ سے سڈنی ٹسٹ میں بھی شرکت نہیں کرپائیں گے جو کہ 6جنوری کو شروع ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل راؤنڈر کی سہ رخی سیریز اور ورلڈ کپ میں واپسی پر توجہ مرکوز ہے جو کہ فبروری ‘ مارچ میں کھیلا جائے گا ۔فزیو کے بموجب آل راؤنڈر کا آج ایک اور اسکیان کیا گیا تھا جس کی تازہ رپورٹ میں زخم کی نوعیت واضح ہونے کے علاوہ سڈنی میں ان کی شرکت کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں ۔