نئی دہلی ۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے آخری ٹسٹ کے علاوہ اور آئندہ ماہ انڈین پریمیئر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے۔بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر پابندی لگی جبکہ ڈیرن لیمین نے بطور کوچ مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد اسٹارک کا زخمی ہونا بھی بری خبر ہے۔