میپن اور دیگر افراد سے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ

چینائی 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تحقیقاتی ایجنسی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایک معروف روزنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینائی سوپر کنگس (سی ایس کے) کے گروناتھ میپن ہوٹل والے وکرم اگروال اور کیٹی عرف اتم جین سے دوبارہ پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ سٹے بازی کے مشتبہ افراد ہیں۔ ٹاملناڈو کے کرائم برانچ سی آئی ڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل سٹے بازی میں چند مشتبہ افراد سے تحقیقات کے لئے دوبارہ پوچھ گچھ کے لئے ان کے خلاف سمن جاری کرنے کا فیصلہ کا ہے جو دراصل تحقیقات میں حاصل ہونے والے نئے شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مڈ گل کمیٹی کو دیئے جانے والے بیان کے بعد آئی پی ایس عہدیدار جی سمپت کمار سے بھی سوالات کئے جائیں گے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کے بموجب مذکورہ بالا مشتبہ افراد سے آئی پی ایل سٹہ بازی کے ضمن میں دوبارہ سوالات کئے جائیں گے کیونکہ مسٹر کمار نے مڈگل کمیٹی کو مطلع کیا ہے کہ سی آئی ڈی کی کیو برانچ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران کٹی نے انکشاف کیا ہے کہ میاچ فکسنگ میں مسٹر میپن، مسٹر اگروال اور دیگر افراد ملوث ہیں لہذا ضروری ہے کہ چارج شیٹ تیار ہونے سے قبل ان نکات کی دوبارہ تحقیقات بھی کی جائے۔ عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ چونکہ چارج شیٹ ابھی داخل نہیں کی گئی ہے اور مشتبہ افراد کو سمن جاری کئے جانے کے بعد ان کی تحقیقاتی عہدیدار کے روبرو حاضری ضروری ہے لہذا ہم مسٹر کمار سے بھی ان کے بیان کی بنیاد پر استفسار کریں گے۔

شکیب الحسن پر3 مقابلوں کے لئے پابندی اورجرمانہ
ڈھاکہ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر3 میچز پر پابندی اور3800ڈالرس جرمانہ عائد کردی گئی۔کیونکہ انہوں نے دوسرے ونڈے میں آؤٹ ہونے پرسری لنکائی کھلاڑیوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس میں کرکٹ بورڈ نے ان کیخلاف کارروئی کرتے ہوئے تین مقابلوں کے لئے پابندی اور3800ڈالرس جرمانہ عائد کردیا ہے۔آل راؤنڈ شیکب الحسن سری لنکا کیخلاف آخری ون ڈے کے علاوہ ایشیا کپ کے پہلے دو مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی کرنے سے محروم رہیں گے۔