میٹھے دہی بڑے

اجزا :ماش کی دال : ایک کپ ، دہی: تین پاؤ،شکر : آدھا کپ ،نمک : آدھا چائے کا چمچہ ،لہسن : 3 تا 4 جوئے ،ہینگ چٹکی بھر ، تیل : تلنے کیلئے ،چاٹ مسالہ : حسب ضرورت
ترکیب :مونگ کی دال کو 2 گھنٹے بھگو دیں پھر گرائنڈر میں باریک پیس لیں اور ایک طرف آدھا سے پون گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پھر تیل گرم کرکے سالن کے چمچ کی مدد سے تیل میں ڈالتے جائیں۔ جب سنہرا ہونے لگے تو پلیٹ میں نکال لیں ۔ اب ایک بڑی ڈش میں پانی ڈالیں ، نمک شامل کریں، لہسن کچل کر ڈالیں اور ہینگ بھی ڈال دیں۔ اب اس میں بڑے ڈال دیں اور تھوڑی دیر اس پانی میں پڑے رہنے دیں۔ یہاں تک کہ ہلکا سا رنگ تبدیل ہوجائے ، دہی میں چینی اور نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، اب ان بڑوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبا کر دہی میں ڈالتے جائیں ۔ اوپر سے چاٹ مسالہ چھڑک دیں۔