میٹر و ٹرین سے کٹ کر سب انسپکٹر نے خودکشی کی

نئی دہلی، یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت کے اتم نگر ویسٹ میٹرو اسٹیشن پر آج ایک سب انسپکٹر نے چلتی ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر (میٹرو) پنکج سنگھ نے بتایا کہ دن میں تقریباً گیارہ بجے ایک سب انسپکٹر نے میٹرو کے آگے کود کر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر کی شناخت ہنس رام برالا کے طور پر ہوئی ۔ ان کی عمر 53سال تھی۔ وہ ان دونوں دہلی پولیس کے سیکورٹی یونٹ میں تعینات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جائے واردات سے ایک ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ ملاہے جس میں لکھا ہے کہ بیماری سے تنگ آگیا ہوں اس لئے جان دے رہا ہوں۔