میٹرو ریل اور عالمی چوٹی کانفرنس میرا کارنامہ : چندرا بابو

حیدرآباد کی ترقی کے نقوش صدیوں برقرار رہیں : چیف منسٹر اے پی کا ادعا
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سربراہ تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے میٹرو ریل اور عالمی چوٹی کانفرنس منعقد ہونے والے ایچ آئی سی سی کو اپنا کارنامہ قرار دیا ۔ حیدرآباد کی ترقی کے لیے انہوں نے جو کام کیے ہیں اس کے نقوش صدیوں برقرار رہیں گے ۔ آندھرا پردیش اسمبلی کے اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ کل حیدرآباد میں وزیراعظم نریندر مودی نے میٹرو ریل کا جو افتتاح کیا ہے ۔ اصل میں ان کا اپنا کارنامہ ہے ۔ جب وہ متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر تھے تب بنگلور اور احمد آباد میں میٹرو ریل چلانے کی تیاریاں چل رہی تھی انہوں نے مرکز سے جدوجہد کرتے ہوئے میٹرو ریل چلانے کی فہرست میں حیدرآباد کا نام بھی شامل کراچکے تھے ۔ جس کی وجہ سے آج حیدرآباد میں میٹرو ریل چلانے کا راستہ ہموار ہوا ہے ۔ کرناٹک اور گجرات کی حکومتوں نے بڑی تیزی سے میٹرو ریل کی تعمیرات کو پورا کیا ہے ۔ 2004 کے بعد اقتدار حاصل کرنے والے ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے تعمیری کاموں میں تاخیر کردی ۔ وہ اپنے دور حکومت میں ہی دہلی میٹرو ریل کے سریدھرن سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے حیدرآباد میں میٹرو ریل چلانے کے لیے ان سے سروے کراتے ہوئے سفارشات کرائی تھی ۔ ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ شہر حیدرآباد کو عالمی نقشے پر ابھارنے کے لیے انہوں نے کئی تاریخی و انقلابی کام کیے ہیں جس میں میٹرو ریل بھی شامل ہے ۔ شہر حیدرآباد میں ایک نئے شہر ہائی ٹیک سٹی کا اضافہ کرچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ آج گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کا جس میں انعقاد ہورہا ہے ۔ وہ بھی ایچ آئی سی سی انہوں نے تعمیر کروایا تھا ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ بھی ان کا ہی کارنامہ ہے ۔ حیدرآباد کی آج جو بھی ترقی ہوئی ہے ۔ وہ تلگو دیشم حکومت کی مرہون منت ہے ۔ حیدرآباد کی عالمی اُفق پر پہچان بنانے پر انہیں بے حد خوشی ہے اور وہ اپنے کاموں سے پوری طرح مطمئن ہیں ۔۔

 

ٹیچرس کے تقررات کے لیے آن لائن رجسٹریشن
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ٹیچرس کے تقررات کے لیے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ کمیشن کے ویب سائٹ پر آخری تاریخ 30 نومبر ہی ہے ۔ جب کہ 15 دسمبر تک توسیع کی اطلاع چند روز قبل شائع ہوچکی ۔ ٹی جی ٹی ، اسکول اسسٹنٹ ، لینگویج پنڈت امیدوار ٹٹ کے ذریعہ اہل ہیں ۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔