میٹرنٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) چارمینار پولیس میٹرنٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے خلاف مبینہ لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون 34 سالہ یاداماں جو علاج کی غرض سے ضلع محبوب نگر سے پیٹلہ برج میٹرنٹی ہاسپٹل آئی تھی مبینہ طور پر آپریشن کے بعد فوت ہوگئی ۔ متوفی خاتون یاداماں کے رشتہ داروں کے احتجاج اور الزامات پر شکایت حاصل کرتے ہوئے پولیس نے ڈاکٹروں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ یاداماں کا کل آپریشن کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر ناکام ہوگیا اور کل رات دیر گئے خاتون فوت ہوگئی چارمینار پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔